بھٹکل:7/اگست(ایس او نیوز)شہر منکی کے سوشیل نیٹ ورک گروپ "اہلِ منکی" کے زیرا ہتمام بروز جمعرات کو انجمن ہال منکی میں نعت مقابلہ کاانعقاد کیا گیا ۔
نعت مقابلے میں فیس بک اور واٹس اپ گروپ کے ایڈمن تعظیم قاضی نے افتتاحی کلمات میں گروپ کی رپورٹس پیش کرتے ہوئے بتایا کہ ہمارے گروپ کی طرف سے پہلی مرتبہ منکی کی سطح پر نعت مقابلہ کا انعقاد کیا جارہاہے۔ اور سوشیل نیٹ ورک اہل منکی کے تعلق سے معلومات فراہم کرت ہوئے انہوں نے بتایا کہ یہ گروپس دوسال قبل بنایا گیا تھا، جس میں مختلف مقامات پر رہائش پذیر اہل منکی کو ایک پلیٹ فارم پرجمع کرتے ہوئے انہیں متحد رکھنے میں اہم رول ادا کررہا ہے۔ گروپ میں ساحلی ، قومی و بین الاقوامی سطح پر ہونے والے واقعات کی خبریں بہم پہنچائی جاتی ہیں اور اہل منکی کو حالات سےباخبر رکھنے کی کوشش کی جاتی ہے۔
نعتیہ مقابلہ کا آغاز انس ساوڑا کی تلاوت قرآن سے ہوا۔ عبداللہ راضی بھٹکلی نے حمداورعرش حسن باپو نے نعت پیش کی تو عبدالعلیم قاضی نے استقبالیہ کلمات پیش کئے ۔ مولانا عاقب سوڑا نے نظامت کے فرائض انجام دئیے۔ مدرسہ رحمانیہ منکی کے ناظم ماشما محمد عرفان نے پروگرام کی صدار ت کی۔ 10سال سے زائد عمر کے طلبا نے مقابلے میں شرکت کی۔
نعت خوانی کے اس مقابلے میں نہاس قاضی نے اول انعام چار ہزار روپئےنقد مع سند۔ عقبیٰ ابو حسینہ نے دوسرامقام 3000روپئے نقد مع سنداور نذیف حاجیکا نے تیسراانعام2000 روپئے نقد مع سندحاصل کیا۔ اس موقع پر نائب صدر جماعت المسلمین منکی شاہ الحمید شیخ، سکریٹری ارشاد قاضی، نائب سکریٹری احمد باشا عابدہ، جنرل سکریٹری بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن مولانا محمد عرفان ندوی ایس ایم ،مرڈیشور سے مولاناعبدالرحیم گنگاولی،ابومحمد ساؤڑااورزین العابدین قاضی وغیرہ موجود تھے۔